Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ریونیو کچہری کی کامیابی پر شاداں،سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان

تحصیل کونسل رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد ہوئی۔

جس میں کمشنر ملتان ڈویژن جاویداختر محمود اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدطیب خان، اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرارز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹرز، تحصیلدار،نائب تحصیلدار، قانون گو اور پٹواری بھی ریونیو خدمت کچہری میں موجودتھے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے ا ور ان کے حل کیلئے درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ریونیو کھلی کچہری میں شہریوں کے زیرالتواء میں پڑے مسائل لمحوں میں حل ہورہے ہیں۔ریونیو کے تمام افسران کی ایک جگہ موجودگی کی وجہ سے شہریوں کے لئے رسائی سہل بنادی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو خدمت کچہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا انقلابی اقدام ہے۔ریونیو سے متعلق تمام محکموں کے افسران ایک چھت تلے موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کے ریونیو مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

علی شہزاد نے بتایا کہ سائلین کے رجسٹری،انتقالات،فرد کے اجراء،ڈومیسائل وغیرہ کے مسائل ایک جگہ حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آٹھویں ریونیو کچہری کی گئی ہے اور ریونیو کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی کامیابی سے جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button