Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ڈویژن کا سائنس کالج کا دورہ، کالج میں پودے لگائے

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے ہفتہ شجرکاری کے دوسرے روز بھی پی ایچ اے ڈویژنل انتظامیہ شجرکاری میں مصروف رہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے طلبہ و طالبات کیساتھ سائنس کالج میں پودے لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائنس کالج میں پیپل کے 27 تیار درخت لگائے گئے ہیں۔خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری میں تعلیمی اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت میں بھی شجرکاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نسل نو کی بقا کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، ڈی جی شفقت رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے کی شجرکاری مہم لائق تحسین ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ سربراہ مملکت ماحولیاتی تبدیلیوں بارے نہ صرف عالمی سطح پر بات کررہا ہے بلکہ قومی سطح پر عملی اقدامات کو از خود مانیٹر کررہا ہے۔ وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پی ایچ اے ملتان سرگرم ہے۔ ابتک 6000 تیار درخت لگائے جا چکے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل سائنس کالج اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button