Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر کی صبح کے اوقات میں سٹریٹ لائٹس جلنے پر اہلکاروں کی سرزنش

Lکمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس ڈیلیوری انسپکشن کیلئے شہر کا دورہ کیا۔
انہوں نے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور واٹر ورکس روڈ، شاہ رکن عالم میں نکاسی آب نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ واسا سکر مشینیں لگا کر نکاسی آب یقینی بنائے۔
جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پارک کی اپ گریڈیشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارک سے جھاڑیاں صاف کروا کر تزین و آرائش کی جائے۔انہوں حضوری روڈ کا بھی دورہ کیا اور سڑک کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح کے وقت سٹریٹ لائٹس جلنے پر متعلقہ اہلکار کی سخت سرزنش کی۔
انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ مقررہ وقت میں ہی ٹریکٹر ٹرالیوں کو شہر میں داخل ہونے دیا جائے اور ریت، مٹی وغیرہ والی ٹریکٹر ٹرالیوں پر ترپال ڈالی جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button