Paid ad
Breaking NewsNationalSportsتازہ ترین

کم تجربہ کار افسران، جونیئر کلرک نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس ملتان میں غیر قانونی ڈیوٹی سر انجام دینے والا جونئیر کلرک محکمے میں کنٹریکٹ پر چپڑاسی بھرتی ہوا

کم تجربہ کار افسران، جونیئر کلرک نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سنبھال لیا۔

پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے تحصیل شجاع آباد میں تعیناتی کے احکامات کےباوجود جونئیر کلرک محکمانہ تبادلے کے بغیر ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس ملتان میں گزشتہ ایک سال سے ڈیوٹی پر مامور ہے۔

محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود اعلی حکام کی خاموشی نے جونئیر کلرک افسران کے ناموں پر اختیارات استعمال کرنے لگا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس ملتان میں غیر قانونی ڈیوٹی سر انجام دینے والا جونئیر کلرک محکمے میں کنٹریکٹ پر چپڑاسی بھرتی ہوامحکمے میں آ سامی خالی ہونے پر جونئیر کلرک کا سکیل ملنے کیساتھ تحصیل شجاع آباد میں تعینات کردیا محکمانہ احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے تحصیل شجاع آباد سپورٹس آ فس میں رپورٹ نہیں کی ۔

سرکاری قوانین کے مطابق شجاع آباد آ فس سے ریلیونگ لیے بغیر ہی ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس ملتان میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی طور دفتری امور سر انجام دے رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس میں کم تجربہ کار افسران ہونے کی وجہ سے مالی معاملات میں بھی سھنبال لئے ہیں سپورٹس حلقوں کی جانب سے سرکاری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اعلیٰ حکام سے فوری انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button