Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا:نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، وینٹی لیٹر ز مرمت کرانے کافیصلہ

کورونا وائرس کے کیسسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباو بڑھ رہا ہے،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری
نشتر ہسپتال میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر علاج معالجہ کی استعداد بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری، ایم ایس کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر حسیب اختر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شاہدراو ،ڈی ایم ایس چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر قیصرہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عرفان محمود اور ڈاکٹر جہانزیب خٹک کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،محمد طیب خان اور اے سی سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کڈنی سنٹر میں سے کسی ایک ادارے کو کورونا سنٹر ڈیکلئیر کرنے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں48 آکسیجن بیڈز جبکہ کڈنی سنٹر میں 117آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سی ای او ہیلتھ کو حتمی فیصلہ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباو بڑھ رہا ہے،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہسپتالوں میں آکسیجن سٹوریج بڑھائی جائے اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کیا جائے،علی شہزاد نے کہا کہ ایمرجنسی کے پیش نظر نشتر ہسپتال میں خراب40 وینٹی لیٹرز کی فوری مرمت کرائی جائے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں موجود وینٹی لیٹرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔

اس کے علاوہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں اضافہ کرکے ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button