Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

دلہا کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری سے بچ گیا

شہرمیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کے دوران گزشتہ 48 گھنٹوں میں 8افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پابندی کے باوجود شادی کی تقریب منعقد کرنے پر شجاع آباد میں دولہا کے خاندان کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ شادی کی تقریب کے لئے کیٹرنگ کا سامان فراہم کرنے والے ٹینٹ سروس کے مالک کے خلاف بھی تھانے میں پرچہ کٹ گیا ہے۔ضلع میں 26 دکانوں اور 1ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔بغیر ماسک کے سواریاں بٹھانے پر 14 بسوں کو تحویل میں لے گیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر21 بسوں کو چالان کیا گیا۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر1لاکھ 47ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button