Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، چار دکانداروں پر مقدمہ، 74ہزار روپے جرمانہ

ضلع انتظامیہ ملتان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود رات8 بجے کے بعد دکانیں کھولنے پر4 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
گلگشت کے ایریا میں تین سنوکر کلب بھی سیل کر دئیے گئے ہیں۔اسی طرح کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر7 بسوں کو تحویل میں لیا گیا اور ماسک نہ پہننے پر5 شہریوں کو2500 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف کرنے والوں پر مجموعی طور پر74 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button