Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا سے جنگ جیتنے کیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں : شہباز گل

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہے، ملک ترقی کرے گا، اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر اضافہ ہوا تھا ، اور جون 2021 میں برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ 2.729ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، جون میں مجموعی برآمدات میں70.67فیصداضافہ ریکارڈ ہوا۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں ، انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا، وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکیساتھ معاشی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ، ملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button