Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کورونا وائرس: پنجاب میں بھی نہم اور 11ویں کے امتحانات ملتوی ہونے کے خدشات سامنے آگئے

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔

فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا،اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ،کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 28 جولائی کو ہوگی، جس میں 14 یا29اگست تک چھٹیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button