Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کون بنے گا کروڑ پتی، غیر قانونی گیٹ وے اور حساس ادارے کا افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والا پکڑا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کون بنے گا کروڑ پتی، غیر قانونی گیٹ وے اور حساس ادارے کا افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم خالد عرف کمانڈو کے خلاف محمود حسین نے 7 ستمبر 2018 کو حساس ادارے کا افسر بن کر 5 لاکھ لوٹنے کا مقدمہ درج کرایا، ملزم نے احمد پور شرقیہ میں غیر قانونی گیٹ وے بنا کر قومی خزانے کو 460.22 امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا، ملزم نے ملتان میں نعمان عرف کاشف کے مسکن میں غیر قانونی گیٹ وے بناکر قومی خزانے کو 733.54 امریکی ڈالر کا نقصان پہنایا اور کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کے نام پر دنیا پور میں غیر قانونی سمز کا اجراء شروع کررکھا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو کئی گھناؤنے واقعات میں ملوث ہے ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ملزم کو اب 24 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button