Breaking NewsNationalتازہ ترین
کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کے اجازت ناموں کی چیکنگ

واٹر ورکس روڈ پر جانوروں کی کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کے اجازت ناموں کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے واٹر ورکس روڈ کا دورہ کیا ، اور کھالوں کے کاروبار کے لئے تاجروں کو جاری کئے گئے این او سیز چیک کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تاجروں کو اپنی دکانوں کی حدود میں کاروبار کرنے کی ہدایت کی، اور وارننگ دی کہ سڑکوں پر تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کی صورت میں کھالیں ضبط کر لی جائیں گی۔
خواجہ عمیر کی ہدایت پر سڑکوں پر رکھی گئیں کھالیں اٹھوا دی گئیں۔


















