Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کھلاڑیوں کے لئے خوشخبری،ملتان میں کھیلوں کی 11کروڑ روپے کی 3 نئی سکیمیں

حکومت پنجاب نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے بارے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن کو سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کا ٹاسک سونپ دیا۔
اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے سرکاری زمینوں بارے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ ریونیو، محکمہ سپورٹس اور لوکل کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی 11 کروڑ روپے کی 3 نئی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ہاکی سٹیڈیم کی 24 کروڑ 50 لاکھ کی سکیم بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔
ڈویژن میں جاری کھیلوں کی 12 سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، دیگر افسران موجود تھے۔
بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے سکولوں کا دورہ کیا اور کھیلوں کے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن، ہم نصابی سرگرمیاں فعال کرنے بارے بھی غور کیا۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ سڑک سے ملحقہ گراؤنڈ کو شام میں پبلک کیلئے کھولنے بارے غور کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button