Breaking NewsNationalتازہ ترین
کے ٹو ایک جان کی بھینٹ لے گیا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رواں برس ساجد سد پارہ کے بعد کے ٹو نے ایک اور جان لے لی زندگی کی بازی ہارنے والوں میں اسکاٹ لینڈ کے کوہ پیما رک ایلین کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، جو برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔
68 سالہ رک ایلین کی لاش گزشتہ شام تلاش کرلی گئی تھی، جس کے بعد چیریٹی پارٹنرز ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے اسکاٹش کوہ پیما کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ کے 2 پر ایک برطانوی شہری کی موت ہوگئی ہے۔


















