Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گراں فروشی پر دو لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد 4 کے خلاف مقدمہ درج

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مخلتف علاقوں میں انسپکشن کرتے ہوئے گراں فروشی پر دو لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے دکانداروں کے خلاف 4 مقدمات بھی درج کرائے، اور متعدد کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔
اسی طرح جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد سمیت صدر کے علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دو روز میں 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرائے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مہنگائی کو روکنے کیلئے تھانوں کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، جس میں بنیادی کردار سرکاری نرخوں پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے۔
اس ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کی مشاورت سے نئے کنٹرول نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ، جس پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
عامر کریم خاں نے وارننگ دی ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button