Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گراں فروشی پر 3 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہوٹل اور 6 دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر گراں فروشی اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ روز بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بھی کارروائیاں کیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2 ہوٹل اور 6 دکانیں سیل کردی گئیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 3 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی انسپکشن ٹیموں نے ضلع میں 360 مقامات کی انسپکشن کرکے کرونا ایس او پیز کو چیک کیا اور عوام کو آگاہی بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کا جن کسی صورت بوتل سے باہر نہیں آنے دینگے۔گراں فروشی روکنے کیلئے طلب و رسد کے نظام کی سختی سے مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
علی شہزاد کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران بھی پرائس کنٹرول کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button