Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گرین ٹاون بہادر پور پرمیپکو کا عذاب،کم وولٹیج سے گھریلوں اشیا جلنا معمول بن گیا

بوسن روڑ پر موضع بہادر میں واقع گرین ٹاون اس وقت میپکو کے عذاب میں پھنسا ہے ، صارفین شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ اس پور ے ٹاون میں بجلی کی ترسیل کوکوئی سسٹم نہیں ہے۔
400گھروں کو جوبجلی فراہم کی جارہی ہے اس کےلئے ٹرانسفارمر تو دور کی بات بجلی پہنچانے کے لئے صرف ایک کھمبا لگا ہے جس پرلگی تاریں جگہ جگہ سے جھول رہی ہیں ، جس آنے والا کرنٹ اتناکم ہوتا ہے کہ گھریلوں اشیا جلنا معمول بن چکا ہے ۔
اس بارے میں واپڈا ٹاون سب ڈویژن کوکئی بار درخواستیں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،اسی طرح ممبر ارکان اسمبلی بھی ووٹ لینے کے بعد آج تک علاقے میں نہیں آئے جس کی وجہ سے شہریوں میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے۔
انہوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معالے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمر نصب کرایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button