Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

گلگت بلتستان پہلی بی -فائیو نیشنل چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا

سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے اشتراک سے فرسٹ بی -فائیو (B-5) نیشنل چیمپئین شپ اگلے ماہ گلگت بلتستان میں منعقد ہو گی، جس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد اور میزبان گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
چیمپئین شپ کے انتظامی امور کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کاوفد جلد گلگت بلتستان کادورہ کرے گا، اس بات کااعلان پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ اور سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے مشترکہ طورپر کیا۔
واضح رہے کہ بیس بال 5 نوجوانوں کیلئے سافٹ بال اور بیس بال کے کھیل کا نیا امتزاج ہے جسے کھیلنے کیلئے نہ ہی کسی بڑے گراؤنڈ کی ضرورت ہے اور نہ ہی سافٹ بال اور بیس بال میں استعمال ہونے والے مکمل سامان کی، اس کھیل کوکھیلنے کیلئے صرف ایک بال کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے کہیں بھی کھیلا جاسکتا ہے ، جس کے باعث بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے۔
ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کی صدر داتو بینگ چولو نے پاکستان مین اس کھیل کی ترقی اورفروغ کیلئے آصف عظیم اور سید فخرشاہ کو خصوسی ٹاسک دیا ہے۔
اس ضمن میں سید فخرعلی شاہ کاکہنا ہے کہ بی فائیو کی پہلی نیشنل چیمپئین شپ کاانعقاد ملک میں اس کھیل کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا، اس میگا ایونٹ سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسرآئیں گے، وہیں قومی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول پیدا ہوگا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button