Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ

ڈویژنل انتظامیہ کا شہر کہ اہم شاہراہ گلگشت ایونیو کو ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پورے روڈ ہر تجاوزات کا خاتمہ، ایک جیسی برانڈنگ کروائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح گلگشت اور اطراف کے علاقوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گلیوں میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہوں کیساتھ گلیوں کی صفائی یقینی بنائ جائے۔پی ایچ اے گرین بیلٹس کی صفائی پر توجہ دے۔ گول باغ پارک تزین و آرائش کی جائے۔
کمشنر نے شہریوں سے بھی صفائی، نکاسی آب بارے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے دمدمہ پر تفریحی پوائنٹ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔دمدمہ پر شہریوں کیلئے کافی شاپ ، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔موسم سرما میں شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول میسر ہوگا۔جبکہ فوڈ سٹریٹ بارےبھی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شاندار تفریحی پوائنٹ بنا کر تحفہ دیں گے۔ ڈی سی ملتان عامر کریم خاں، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button