Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گوادر میں ماہی گیروں کااحتجاج، وزیر اعظم کانوٹس

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کانوٹس لیا۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پربات کروں گا۔
واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق گوادر کے تین بڑے مسائل ہیں، ان میں سرفہرست ٹرالنگ ہے، جس پر حکومت نے سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک پابندی لگا رکھی ہے۔

ان کا دوسرا مسئلہ سرحد سے تجارت کا ہے، جو پہلے ٹوکن سسٹم پر چلتا تھا، یہاں کے لوگ کبھی ایرانی تیل اور خوردنی تیل وغیرہ لاتے تھے، اسے بھی اب بند کردیا گیا ہے۔
تیسرا مسئلہ وہ کشتیاں ہیں، جو کوسٹ گارڈ نے پکڑ رکھی ہیں یا جن لوگوں کی گاڑیاں بند کی گئی ہیں، وہ لوگ اس وقت دھرنے میں زیادہ تعداد میں شامل ہیں، جو اپنے ان مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button