Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سکل ڈے

مشیر وزیر اعلی پنجاب و ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں سکل ڈے کے سلسلے میں لگائے گئے پراجیکٹس وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند ہونا آج کی ضرورت ہے، اور خصوصا بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند ہونا اس لیے ضروری ہے کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ میں یہ طالبات ہنر مند کے ساتھ باعزت روزگار کماسکتی ہیں۔

ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اور صرف وسائل کی کمی ہے ہمیں چاہیے کہ ان طالبات کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے ٹیلنٹ کو وہ مقام دلوائیں جس کا وہ حق رکھتی ہیں ۔
اس موقع پرانجینئر قاضی محمد اسد ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹاساؤتھ پنجاب،پرنسپل انجم کلثوم گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نے مزید کہا کہ آج کا دن پوری دنیا می ںسکلز ڈےکے حوالے سے منایا جاتا ہے ۔
ٹیوٹا نے ہی فنی تعلیم کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا، گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور کالونی ملتان میں چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق کی ہدایت پر سکل ڈے کا انعقاد کیا گیا ، جہاں بچیوں کو ہنر مند کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ یہ طالبات ہنر مندی میں مہارت رکھتے ہوئے معیاری روزگار کماتے ہوئے اپنے خاندان کی خود کفالت کر سکتی
ہیں۔

اس موقع پر بورڈ میں پوزیشن لینے والی آٹھ طالبات کو 25ہزار، 15ہزار،10 ہزار کے چیک دیے گئے۔
پرنسپل انجم کلثوم نے مزید کہا کہ اس ادراے کے اساتذہ محنت اور جانفشانی سے طالبات کو ٹریننگ دیتے ہیں یہ انہیں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ادارے کی دو طالبات نے ٹیکنالوجیزڈی ڈی ایم اورڈی اے ای الیکٹرونکس میں پوزیشن حاصل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button