گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ایک روزہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم

ویکسی نیشن سنٹر میں اساتذہ اور دیگر لوگوں کی ویکسی نیشن کی گئی اس موقع پر فوکل پرسن ویکسی نیشن سنٹر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلمینٹری ایجو کیشن ملتان محمد اسلم خان قیصرانی، پرنسپل عنایت علی قریشی نے سنٹر کا وزٹ کیا اور کہا کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے جس کے تدارک کیلئے ہر شخص ویکسی نیشن لازمی کروائے ا پاکستان میں کورونا وائس سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر بہتر حکمت عملی کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع دیگر ممالک کی نسبت کم ہوا ہے سکولوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ بچے اس مہلک مرض سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سنٹر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں شہری وہاں جا کر بھی ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔
اس موقع پر رانا یوسف نون، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سکولوں میں بہتر احتیاطی تدابیراختیارکی جارہی ہیں انہوں نے گورنمنٹ اقبا ل سکینڈری سکول میں ویکسی نیشن کروانے کیلئے آنیوالے افراد کی ہرطرح سے مدد کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے اس موقع پر نذر محمد، امام الدین، ڈاکٹر فرحان ناصر،صابر ندیم، فہیم احمد، محمد صادق،ملک لیاقت لانگ، محمد حامد اختر،قاری محمد عاشق، محمد اقبال خان، رانا محمد انور، مظفر لطیف،رانا محمد انور،غلام حبیب سعیدی، صابر شکور، حافظ داؤد حسینہ بی بی، ریحانہ پروین، عمر فاروق مغل، سید کوثر شاہ دیگر شریک تھے۔


















