Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں اینٹی ڈینگی ڈے

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں اینٹی ڈینگی ڈے کے سلسلے میں حافظ محمد قاسم ایڈیشنل ڈائریکٹر سکینڈری ایجو کیشن نے سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی انہیں سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کرایا۔

اس موقع پر حافظ محمد قاسم نے کہا کہ طالبعلم اس ملک کے معمار ہیں بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی نعمت خدا وندی ہے انہوں نے کہا کہ صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے لہذا انفرادی طور پر ہر شخص کو چاہئے سکول ہو، گھر ہوصفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھیں ا س موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے تمام سٹاف عملی طور پر اقداما ت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو بنیادی تعلیم دینے کے ساتھ انکی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جائے کیونکہ یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں۔
اس موقع پر حافظ محمد قاسم نے اپنے دستخط سے طالب علم کا داخلہ بھی کیا اس موقع پر شخ جاوید اقبال، امام الدین، ڈاکٹر فرحان ناصر،صابر ندیم، فہیم احمد، محمد صادق،ملک لیاقت لانگ، محمد حامد اختر،قاری محمد عاشق، محمد اقبال خان، رانا محمد انور، مظفر لطیف،رانا محمد انور،غلام حبیب سعیدی، صابر شکور، حافظ داؤدودیگر شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button