گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا ملتان میں داخلے شروع

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے نابینا ملتان کے ہیڈ ماسٹر طاہر احمد خان نے کہا ہے کہ سپیشل بچے بھی عام بچوں کی طرح تعلیم و تربیت حاصل کرکے معاشرے کا ہنر مند افراد بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکول میں نرسری تامڈل تک فری داخلے جاری ہیں، نئے داخلے لینے والے بچوں کو گورنمنٹ کی طرف سے مفت کتابیں، مفت موسم سرما و گرما کے یونیفارم کیساتھ ساتھ حاضری پر 800 سو روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سکول میں ہم نصابی سر گرمیوں کے علاوہ خصوصی بچوں کو مختلف معلوماتی و تفریحی مقامات پر بھی لے جایا جاتا ہے، تاکہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں سے بچے ذہنی طور پر بھی تندرست ہوں ۔
اسی سلسلے میں سائیکالوجسٹ کی خدمات بھی میسر ہیں جو کہ بلکل فری ہے والدین ایسے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے بجائے اپنے بچوں کو تعلیم جیسی نعمت سے روشناس کرائیں، اور بچوں کو تعلیم دلوانا والدین کا فرض ہے اس فرض میں گورنمنٹ آپ کے ہم قدم ہے شہری گورنمنٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ یہ بچے تعلیم حاصل کرکے اپنا باوقار روزگار حاصل کر سکیں۔




















