Breaking NewsEducationتازہ ترین
گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
ریفرنس میں گذشتہ دنوں انتقال کر جانے والے سکول ٹیچر راو ذوالفقار علی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اجلاس میں وقاص مصطفی’ چودھری اشفاق’ عاشق شاکر ‘چودھری فاروق سمیت تمام سٹاف ممبران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد طاہر فاروقی نے کہا کہ ہمیں دائمی زندگی کی تیاری کرنی چاہیے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر میاں یاسین رمضان کمبوہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے محنتی ‘ قابل اور مخلص ساتھی کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی گئی۔



















