گھریلو کنکشنز کی تنصیب اور خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے 43 ہزارسنگل فیز میٹرز اورتین لاکھ میٹر تار بھی فیلڈ دفاتر کو جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے زیر التواء گھریلو کنکشنز کی تنصیب اور خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے 43 ہزار سنگل فیز میٹرز اورتین لاکھ میٹر تار بھی فیلڈ دفاتر کو جاری کردی ہے۔
یہ میٹرز صارفین کو ہر سب ڈویژن میں ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کے لحاظ سے بنائی گئی میرٹ لسٹ کے مطابق فراہم کئے گئے ہیں۔
لاک ڈاؤن اورعیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ہزاروں کی تعدادمیں نئے کنکشنز کی فراہمی اور خراب میٹرز کی تبدیلی کی گئی ہے۔میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے مجموعی طورپر 30 ہزار نئے سنگل فیز میٹرز اور 3 لاکھ میٹر پی وی سی جاری کی گئی ہے ، جبکہ خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے ریجن بھر کے سرکل دفاتر کو 13ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے۔
ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے ملتان سرکل کے گھریلو اور کمرشل صارفین کونئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے7253سنگل فیز میٹرزاورخراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1200میٹرز، ڈی جی خان سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے4528اورجلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 125سنگل فیز میٹرز، وہاڑی سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے 1700اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 700سنگل فیزمیٹرز، بہاولپور سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے378 اورخراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1700سنگل فیز میٹرز، ساہیوال سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے 3966میٹرز اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1000سنگل فیز میٹرز، رحیم یار خان سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے 6543اورجلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1600سنگل فیز میٹرز، مظفرگڑھ سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے 250اورخراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 2500سنگل فیز میٹرز،بہاولنگر سرکل کونئے کنکشنوں کے لئے 3669میٹرز اور خراب میٹروں کی تبدیلی کے لئے 2675سنگل فیز میٹرزاورخانیوال سرکل کونئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 1713میٹرز اور خراب و جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1500سنگل فیز میٹرزجاری کئے گئے ہیں۔



















