ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام تعلیمی بورڈز کو شجرکاری کا ہدف دے دیا
وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان وژن کی روشنی میں ایچ ای ڈی نے تمام تعلیمی بورڈز کو پودے لگانے کاہدف دےد یا ہے، اس سلسلے میں ملتان بورڈ کو ایک ہزارپودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا افتتاح گزشتہ روز چیئرمین بورڈ میاں محمد نواز نے کیا، اس موقع پرسیکرٹری بورڈ طاہرہ کلثوم، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روف کھوکھر، آر ای انجییئر سلیم رضا بلوچ، سیٹیٹ آفیسر ناصر شمسی صدرایمپلائز یونین ملک نثار احمد، ، سینئر نائب صدر یونس صدیقی ملک رمضان ، اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ پروفیسر میاں محمد نواز نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملتان بورڈ میں شجرکاری بھرپور طریقے سے کی جائے گی جو ہدف دیا گیا ہے وہ اگست کے پہلے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا، پودوں کی حفاظت کے لئے عملے کا تعین کردیا گیا ہے، گرین پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کےلئے ضروری ہے تاکے ان کو پاک اور صاف ماحول میسر آسکے ،ملتان بورڈ کے زیراہتمام اس وقت امتحانات خوش اسلوبی سے جاری ہیں جو اسائمنٹ دی گئی اس کو احسن طریقے سے پورا کیا جارہا ہے اسی طرح شجرکاری کی اسائمنٹ بھی بروقت پوری کی جائے گی۔


















