Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میڑک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول فائنل کرلیا

کورونا کی وجہ سے تعطل کا شکار امتحانات کا آخرکار فائنل شیڈول تیار ہوگیا ، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے 15 روز بعد میٹرک کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے، امتحانات کی ڈیٹ شیٹ دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ستمبر میں لیے جائیں گے۔
کورس آؤٹ لائن سے متعلق طلبا کو سکول کالج کی جانب سے آن لائن سٹڈی کے دوران آگاہ کر دیا گیا تھا، امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز سے متعلق بھی حکمت عملی طے کی جا چکی ہے۔


















