Breaking NewsNationalتازہ ترین
ہائیڈرو یونین ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر میں احتجاج کرے گی

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد صاحب کی ہدایت کے مطابق پاکستان بھر کی طرح میپکو ریجن میں ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ریجن کے تمام سرکلز تمام فارمیشنز, 3 اگست 2021 بروز منگل کو ””یوم احتجاج”” ریکارڈ کروایا جائے گا،ملتان سرکل،جی ایس سی،جی ایس او،کنسٹرکشن،اسٹور،ایم اینڈ ٹی،ریجنل ٹریننگ سینٹر،کمپیوٹر سینٹر،ریونیو ونگ،میپکو ہیڈ کوارٹر کے تمام فارمیشن ریجنل چیئرمین میپکو جناب چوہدری غلام رسول گجر کی ہدایات کے مطابق چیف آفس ملتان صبح دس بجے احتجاج ریجنل چیئرمین کی سربراہی میں کریں گے، تمام عہدے داران مکمل سٹاف کے ہمراہ حاضری کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی پابندی اور سختی کے ساتھ یقینی بنائیں




















