Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین واپڈا ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے:چوہدری محمد خالد

پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر اور زونل چیئرمین چوہدری محمد خالد نے کہاہے کہ ہائیڈرو یونین واپڈا ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اور ہماری یہ کوشش اسی طرح جاری رہے گی،ریفرنڈم کی مثالی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ مزدور مرکزی صدر لطیف نظامانی اور سیکرٹری خورشید خان کی قیادت میں متحد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریفرنڈم میں مثالی کامیابی پر چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر اکرام الحق کو مٹھائی دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ ریجنل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد یونس،زونل جوائنٹ سیکرٹری ملک تنویر،ڈویژنل چیئرمین موسیٰ پاک ڈویژن انصر عباس،زونل سیکرٹری انفارمیشن شہزاد علی،ڈویژنل چیئرمین جی ایس او حفیظ اللہ اور ڈویژنل سیکرٹری سٹی ڈویژن مختیار احمد بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button