ہائیڈرو یونین کاجنکو تھری کےملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی
جینکو تھری مظفرگڑھ میں متوقع ریفرنڈم کے پیش نظر ریجنل چیئرمین چوہدری ہمایوں مسعود گجر کی جانب سے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر اور انکی ریجنل ٹیم کے عہدے داران کو خصوصی طور پر جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
چوہدری غلام رسول گجر نے جینکو مظفرگڑھ کے غیور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شامل ہوئے۔
شرکاء نے تقاریر کے دوران جینکو کے جفاکش ملازمین کے بہتر مستقبل کے لئے جینکو ورکرز یونین ملحقہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابی نشان پانچ ستاروں والا سبز ہلالی پرچم پر مہر لگا کر مزدور دوستی کا ثبوت دیں۔
ریجنل چیئرمین میپکو کے ہمراہ ریجنل ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور،سید عاطف زیدی
ریجنل انفارمیشن سیکرٹری، زونل سیکرٹری میٹریل مینجمنٹ محمد عمیر بلوچ،اشتیاق بلوچ,فخرالاسلام کاشف وفد میں ان کے ہمراہ تھے۔
اسٹیج پر ہمایوں مسعود گجر،چوہدری حسنین سہو، رمضان چانڈیہ،رانا مشتاق،دلمیر حسین، علی احمد جوئیہ،باقر شاہ ،رانا اختر،لطیف شاہد،شوکت شاہ،خضر حیات،فیاض مشوری،عصمت اللہ خان کنڈی وہ دیگر اکابرین موجود تھے۔


















