Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کا احتجاج، میپکو سمیت ملک بھر کی بجلی تقیسم کار کمپنیو ں میں کام بند

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت کے مطابق محکمہ بجلی کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکنوں نے لائن سٹاف کہ کام پر سٹاف کی شدید کمی اور انہیں دوران کام درپیش بجلی کے کرنٹ لگنے سے آئے دن المناک حادثات کو روکنے اور سٹاف کی شدید کمی کو دور کرنے ، محکمہ بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کو مجوزہ نجکاری سے سیٹھوں کے حوالے کرنے ، تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف اور سٹاف کی شدید کمی کے باوجود نئی بھرتیاں نہ ہونے پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح میپکو ریجن میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں یوم احتجاج منایا گیا۔

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے مطالبہ کیا کہ وہ مفاد عامہ محکمہ بجلی منافع بخش کمپنیوں کو من پسند افراد کو نوازنے کے بجائے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے ترقی پسندانہ اقدامات جنگی بنیادوں پر کریں ،انہوں نے بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جان لیوا حادثات ختم کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ کے اندر اندر فوری اقدامات کریں، ورنہ ہماری تنظیم اس سلسلے میں ٹول ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔
ہماری تنظیم بجلی کے کروڑوں صارفین کو شدید گرمی کے دوران قومی مفاد میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتی لیکن تجربہ کار بجلی کے کارکنوں کے حادثات کو روکنے کے لیے ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین کو خطرناک ترین بجلی کے کام کرنے کے دوران حادثات سے محفوظ کرانے کے لیے لائن سٹاف کی خالی جگہوں پر بھرتی اور جدید اور معیاری پی این پی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔
ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،زونل چیئرمین سرکل ملتان چوہدری محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے وسیع تر مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری نہ ہونے دی جائے، کیونکہ یہ تجربات پہلے بھی یکسر ناکام ہو چکے ہیں۔
زونل سیکرٹری ملتان سرکل راشد یامین اور زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید،زونل چیئرمین جی ایس او طارق صدیقی نے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، اگر حکومت نے کارکنوں کی جان کیلئے فوری اور موثر اقدامات نہ کیے تو محنت کش ہاتھ میں اقدام کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے ۔
میپکو ریجن کے تمام سرکل رحیم یار خان ، بہاولپور ، بہاولنگر ، وہاڑی ، ساہیوال , خانیوال , ڈیرہ غازی خان , مظفرگڑھ میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
میپکو ہیڈکوارٹر میں احتجاج سے چوہدری یونس ، رانا عبدالوحید ، ذیشان پیرزادہ ، مختیار بخاری ، اکرام علوی، عاطف زیدی، شہباز علی ،راؤ ماجد ،سلیمان بلوچ ، ملک تنویر، عارف زکی ، رانا طیب، مسعود علوی ، رانا محمد عمران، رانا خضر ،چوہدری اظہر آرائیں، محمد اعجاز , اختر بھٹی، عاصم علی، مظہر عباس ،عاشق جٹ ،شوکت بلوچ ،میاں محمد علیم، عبدالواحد ہاشمی ، ذیشان صدیقی، رانا نواز ،ذیشان سیال، رانا سلیم تاج ،محمد شہزاد ،الیاس جٹ , عنصر عباس،ملک بابر، طارق سلیم، الطاف حسین ، احمد جان، رانا شاہد ، سجاد حیدر ، منتظر گیلانی، عاشق ڈوگر ، سعید سیال ، اشفاق علوی، چوہدری راشد ، سرور انصاری ،عشرت علوی ، اجمل سیال ، ملک امیر ، رمضان شہزاد ،چوہدری سرمد راؤ اسلم ،سعید احمد ،امجد ڈوگر ،ساجد جمیل علوی ،چوہدری علی گل، رانا پرویز ،مختار انصاری ،چوہدری نعیم ، فیاض راں، ملک عثمان لیاقت، شہباز رندھاوا ،خرم خان ،انوار فرید گجر ،رانا نوید ،راؤ اقبال ،چوہدری عقیل آرائیں و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button