ہائیڈرو یونین کے عہدیدار مینجر کارپوریٹس اکاؤنٹس کے پاس پہنچ گئے

ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے ریجنل عہدیداران کے وفد کے ہمراہ مینیجر کارپوریٹس اکاؤنٹس نورالدین لنڈ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملازمین کی آنے والی تمام فنانشل ڈیمانڈز کے حوالے سے گفتگو رہی،یونین کی جانب سے درخواست کی گئی، کہ میپکو ریجن سے آنے والی تمام ڈیمانڈ خواہ وہ کسی بھی نوعیت کی ہوں،ان کو مکمل ضابطہ منظوری کے ساتھ واپس متعلقہ دفاتر میں پہنچا دیا جائے،تاکہ عید الاضحی سے پہلے تمام ملازمین اور لیبر کے تمام واجبات ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں،تاکہ ملازمین مکمل طمانیت کے ساتھ عید الاضحی اپنے خاندانوں کے ساتھ باوقار انداز میں گزاریں۔
ریجنل یونین کے وفد میں ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ،ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ،سید عاطف زیدی،الطاف مہار،سلیمان بلوچ،رانا محمد عمران,مسعود خالد علوی,چوہدری اظہر آرائیں،میاں علیم،ملک فیاض راں،راؤ عدنان،چوہدری جعفر سندھو،ملک اکبر طاہر، چوہدری عاشق جٹ ہمراہ تھے۔



















