Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی وکلا سے اپیل
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو باڈی کے فیصلے کے مطابق تمام وکلا سے درخواست کی گئی ہے کہ حالیہ خوفناک کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں دیوانی و آئینی نوعیت کے صرف اہم مقدمات دائر کریں، تاکہ اس صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔
اس ضمن میں بار صدر سید ریاض الحسن گیلانی اور جنرل سیکرٹری سجاد حیدر میتلا کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔