ہاتھ کی صفائی دکھانے والی خاتون کو 5سال قید

سات ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی جعلساز خاتون پر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 60 سالہ فرانسیسی خاتون لولو لاکاٹوس 2016 میں لندن میں ہیروں کی دکان میں گئیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہیرے جواہرات کی ماہر ہیں اور انہیں دیکھنا چاہتی ہیں۔بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خود کو روسی ارب پتی سرمایہ کار کی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور خاص ہیروں کے انتخاب کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔
خاتون نے دکاندار سے کہا کہ وہ انگریزی ٹھیک طرح سے نہیں بول سکتیں اور وقت ضائع کرتی رہیں، اس دوران انہوں نے بڑی چالاکی سے ہیروں کا بیگ اپنی گود میں رکھا ، اور اس کی جگہ ایک ایسا بیگ واپس کیا جس میں سات پتھر ہی موجود تھے۔
اس مقدمے کا فیصلہ ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں ہوا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔پولیس کے مطابق پوری واردات منصوبہ بندی سے کی گئی تھی، برطانیہ پہنچنے کے اگلے روز وہ دو افراد کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئیں اور خود کو روسی ارب پتی شخص کے بعض جوہرات کی ماہر کے طور پر کام کرنے والی بتایا اور کہا کہ سات ہیرے خریدنا چاہتی ہیں


















