ہرن کے سینگ : نوا زشریف زرعی یونیورسٹی میں ویبنار کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ، ملتان میں شعبہ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ہرن کے سینگوں کے حوالے سے انٹرنیشنل ویبینار منعقد کیا گیا، جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ۔
انٹرنیشنل ویبینار کے گیسٹ سپیکر نیوزی لینڈ کے پروفیسرڈاکٹر چن یلی تھے۔ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے رئیس جامعہ نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی نے ہسپتال قائم کیا ہے تاکہ جانوروں پر ریسرچ کو مزید بہتر کیا جاسکے ۔ یہ خطہ چونکہ جانوروں کے لئے مشہور ہے اس پر مزید بہتری لانے کے لئے ادارہ نے ہسپتال قائم کیا ہے۔جس میں مختلف قسم کے جانوروں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔
گیسٹ سپیکر نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ میراپینتیس سال کا ہرن کے سینگوں پر تحقیق ہے۔ اسی دوران میں نے پوری دنیا میں اپنا نام سینگوں کے سائنسدان کے حوالے سے بنایا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ ہرن کے سینگوں کو پیس کر مختلف انسانی ادویات میں شامل کر کے ہڈیوں کی بیماریوں کا علاج بہتر طریقہ سے کیا جاسکتا ہے ۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس دوائی کو چوہوں پر بھی استعمال کر چکے ہیں ۔ یہ بھی بتایا کہ یہ دوائی سال کے آخر تک مکمل تحقیق کے بعد پاکسان میں بھی بھیجیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رانا وسیم ، ڈاکٹر اسحاق ، ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر عزیز الرحمان سمیت لوگوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔



















