Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہزاروں طلبا کےلئے 55 پیف سکالر شپ ، طلبا کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے

پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ماسٹر لیول سکالرشپ جو کہ ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم ایس کے طلبہ و طالبات کے لیئے ہوتے ہیں ۔
گزشتہ روز فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی. جس میں زکریا یونیورسٹی کے سکالرشپ سیل آفس نے یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ درخواستیں وصول کرنے کو کہا تھا ہزاروں طلبا نے درخواستیں جمع کروادی مگر ہر ڈیپارٹمنٹ صرف ایک سٹوڈنٹ کا نام سکالرشپ کے لیئے فائنل کرے گا جس پر طلبا کا کہنا ہے کہ یہ ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی ہے ، پہلے جو بھی سٹوڈنٹ اپلائی کرتا تھا اور جو بتائے گئےمعیار پر پورا اُترتا اُس کو سکالرشپ ملتا تھا اب پورے ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایک طالبعلم کو سکالرشپ کے لیئے فائنل کرنا یونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ کے لیئے دردسر بن گیا ہے۔



















