ہمیں تو اصل غصہ ہی نیوزی لینڈ پر تھا: فواد چودھری کی ویڈیو وائرل ہوگئی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔
ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے خود اپنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہمیں تو اصل غصہ ہی نیوزی لینڈ پر تھا، انڈیا تو ویسے ہی بیچ میں آگیا تھا۔
بعد ازاں اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ کامیابی سے ثابت ہوا کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے، شکریہ ٹیم پاکستان آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں، پاکستان انشاء اللہ ورلڈ چیمپئن بنے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں کے یکطرفہ شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا ،جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔


















