Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہم عہد بزادر میں زندہ ہیں

یہ بزدار حکومت ہے بھائی ۔۔۔۔۔کیونکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کی اقراباپروری کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، اپنے رشتے داروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایک روز پہلے ہی ایک اور نمونہ سامنے آیا جس میں اپنے رشتے دار کو ایک وقت میں تین یونیورسٹیوں کا ممبر سینڈیکٹ لگادیا ، جبکہ اپنے دوست کی دوبہنوں کو بھی ممبر سینڈیکٹ بنادیا ۔
جی ہاں ایسا ہوا کیونکہ بزادر حکومت ہے بھائی،،،،، ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق ،ایمرسن یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کی تشکیل کردی گئی، 5ممبر تین سال کےلئے مقرر کردئے گئے مراسلہ جاکے مطابق ابتدائی 5ممبران میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی شامل ہیں جبکہ زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزادر کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جو اس وقت ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی سینڈیکٹ کے بھی ممبر ہیں، اس طرح وہ ایک وقت میں تین سینڈیکیٹ کے ممبر ہیں کیونکہ وہ بزادر کے رشتہ جو ٹھہرے۔
اسی طرح زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثروت جبیں کو ممبر سینڈیکٹ لگادیا گیا جو ان کے دیرینہ دوست ملک شیر محمد اعوان کی صاحبزادی اور مسعود اعوان کی بہن ہیں، جبکہ ایک اور بہن ڈاکٹرعطیہ اعوان کو بھی ممبر سینڈیکیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد تعینات کیا جاچکا ہے،۔
جبکہ دیگر ممبران میں ، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عاشق حسین، زکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور آئی ایس پی کے پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان، اور اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر مقبول گیلانی شامل ہیں ۔اقرابا پروری کے یہ نمونے دیکھ کر بے ساختہ یہ ہی کہ سکتے ہیں ،ہم عہد بزادر میں زندہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button