ہندو لڑکی کی کفالت کے بعد شادی کرنے والے مسلمان کا انڈین میڈیا میں چرچا

بھارت میں یتیم ہندو لڑکی کی سرپرستی کرنے والے مسلمان شخص نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
بھارتی میڈیا ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی اس یتیم لڑکی کی شادی بھارتی شہر وجے پور میں 31 جولائی کو انجام پائی۔
18 سالہ پوجا کی سرپرستی بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے محبوب مسلی نامی مسلم شخص نے کی۔
لڑکی ایک دہائی قبل یتیم ہوگئی تھی ، جس کے بعد رشتے داروں کی جانب سے لڑکی کی کفالت سے انکار کردیا گیا تھا۔
تاہم یہ ذمہ داری محبوب مسلی نے بخوشی قبول کی اور ایک باپ کی حیثیت سے لڑکی کی 10 سال تک پرورش کی۔
محبوب مسلی کا کہنا تھا کہ پوجا ایک دہائی تک میرے گھر میں رہی، لیکن ہم نے کبھی بھی پوجا کو اپنے مذہب پر عمل پیرا ہونے یا کسی مسلمان مرد سے شادی کرنے پر مجبور نہیں کیا، کیونکہ یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ میں پوجا کی شادی اسی کے مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے کرواؤں۔


















