Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر لیبارٹریز کی کوالٹی جانچنے کا ‏فیصلہ

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے ہوائی اڈوں پر ریپڈپی سی آر لیبارٹریز کی کوالٹی جانچنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔این آئی ایچ یواےای جانے والے مسافروں کیلئے قائم لیبارٹریز کا جائزہ لےگی۔
مختلف بڑےہوائی اڈوں پرتیزی ‏سے پی سی آرٹیسٹ کروارہی ہیں۔ہوائی اڈوں پر لیب سیٹ اپ آلات اور طریقہ کارکےمعیارکی جانچ ہوگی۔ ٹیسٹ کےنتائج کی درستگی کویقینی ‏بنایا جا سکےگا۔
این سی او سی کے مطابق اسٹیک ہولڈرزکی جانب سےدرج اقدامات کئےجائیں گے، یواےای جانے والے ہر پانچویں ‏مسافر کے ڈپلیکیٹ نمونے لیےجائیں گے اور نتائج کاموازنہ اسلام آباد ایئر پورٹس پر پرائیویٹ لیبز کے نتائج سے کیا ‏جائے گا ، نتائج کا تجزیہ این سی اوسی کےساتھ 15روزہ بنیاد پر شیئر کیا جائےگا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ پہلی رپورٹ یکم اکتوبر 2021 تک بھیجی جائے گی مسافروں کےنتائج کا پرائیویٹ ‏لیبز کے نتائج سےموازنہ کیا جائے گا۔
نتائج کا تجزیہ این سی اوسی سے15روزہ بنیادوں پر شیئرکیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button