Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام پہلا سالانہ فیکلٹی ڈنر

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام پہلا سالانہ فیکلٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) تھے۔
اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف پروگرامز جس میں گانے، سکٹس، چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص، مزاحیہ مقالمے،قوالی، ڈرامہ اور شکوہ جواب شکوہ شامل تھے ، پر پرفارمسز کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز نے کم وقت میں بہت کام کیا ہے، ہمیشہ خوش رہنا چاہیے، کامیاب زندگی گزارنے کیلئے خوشی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم دینا ہی مقصد نہیں بلکہ طلبہء کے کردار کو نکھارنا بنیادی مقصد ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان سوسائیٹز کے قیام سے طلباء و طالبات کے ہنر کو نکھارنے کیلئے پلیٹ فارم میسر کرتی ہے۔
تقریب کے آخر میں چیئر مین شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضانے وائس چانسلر جامعہ اور تمام حاضرین کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، اور کہاکہ شعبہ ویٹنری سائنسز مزید اپنے ڈیپارٹمنٹ کی سطح پرتعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی۔
اس موقع پر ڈین ایگریکلچر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مبشر مہدی، رجسٹرار عمران محمود، ٹریثرار رفیق احمد فارقی سمیت تمام شعبہ جات کے چیئر مین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button