Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم کا اسکردو میں 8 ہزار407 میٹر بلندی پر نیا ریکارڈ

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیراگلائیڈرز نے8407 میٹر بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا، پیرا گلائیڈرزکی ٹیم میں آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 یورپی پیراگلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے،ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی، ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کرکے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔اس سے قبل عالمی ریکارڈ 8ہزار 157 میٹر کا ہے جب کہ نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button