Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوم استحصال کشمیر: ویمن یونیورسٹی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر کی طرح ویمن یونیورسٹی میں کمشیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے یوم استحصال کشمیر منایا گیا ، وائس چانسلر اور تمام سٹاف نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ہم منصفانہ جدوجہد میں ناقابل شکست جذبےکو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت نے کشمیری کے عوام کی منفردشناخت اس غلط فہمی میں ختم کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس اقدام سے جذبہ حریت کو کچل دے گا ، مگر مودی حکومت کی غیر قانونی آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی کوشش ہمیشہ رائیگاں جائے گی۔
کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتیں ہر روز سامنے آرہی ہیں، اظہار رائے کی آزادیوں پر عائد قدغنیں ہیں بھارت تمام تر اقدامات، ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کےعزم کو متزلزل کرنے میں ناکام رہا، تنازع کشمیر کا حل 1948 کے سلامتی کونسل کے ایجنڈےپر عمل کر کے ہی ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو ظلم وتشددسے نجات دلائیں اور اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں ان کو اظہار حق دلائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button