Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یوم فلسطین کے موقع پر ریلی،ملتان اسرائیل مخالف نعروں سے گونجتا رہا

یوم فلسطین کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کی۔

ریلی میں صحت،تعلیم، واسا،ایم ڈی اے،پی ایچ اے سمیت تمام محکموں کے افسران اور ملازمین، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں ورکرز،سول سوسائٹی کے افراد اور خواتین نے ریلی میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو م محمد طیب خان،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود، عدنان بدر،احمد نوید بلوچ اور کامران بخاری بھی ریلی میں شامل ہوئے۔

ریلی کے شرکاء فلسطینی بھائیوں کے مظالم کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

شرکاء نے فلسین کے پرچم اور اسرائیل کی مذمت پر مبنی بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔کمشنر جاوید محمود اختر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے اور فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔جبر اور ظلم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین کے مسلے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔فلسطین میں انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔پاکستان کی حکومت مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ ہم فلسطین پر ظلم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔فلسطین کے مسلے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لیڈنگ رول ادا کررہے ہیں۔فلسطینی بھائیوں کو اس ظلم اور بربیت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ریلی تحصیل کونسل رضا ہال سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں کی فتح اور نصرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

ریلی کے دوران کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا۔ریلی کے تمام شرکاء نے ماسک پہن رکھے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button