Breaking NewsEducationتازہ ترین
یونیورسٹیوں کے ملازمین، افسر اور اساتذہ کو خصوصی الاؤنس کے ادائیگی کے بارے فنانس ڈیپاٹمنٹ سے رائے طلب

حکومت کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد بطور الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا، مگر بعد ازں حکومت پنجاب نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازمین کو اس سے مبرّا قرار دےدیا، جس پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم ایچ ای ڈی کی یقین دہانی پر جمعرات کو ہونے والا احتجاج ختم کردیا، اور مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔
جس کے نتیجے میں محکمہ خزانہ سے رائے طلب کرلی گئی۔
ایچ ای ڈی کے سیکشن آفیسر کی طرف سے سیکرٹری فنانس کو مراسلہ ارسال کردیاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس حوال سے وضاحت کی جائے کہ حکومت نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کو تمام یونیورسٹیوں پر اپلائی کیا جاسکتا ہے یا نہیں اس بارے میں واضح مراسلہ جاری کیا جائے تاکے ابہام ختم ہوسکے ۔



















