Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں حافظ قران کی سیٹ کےلئے انٹری ٹیسٹ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں گزشتہ روزانٹری ٹیسٹ منعقدہوا، پہلے مرحلہ میں حافظ قرآن امیدواروں سے قرآن پاک کی مختلف آیات سنیں گئیں اور ان کے مدارس کی اسناد چیک کی گئیں۔
جبکہ دوسرے مرحلہ میں تمام امیدواروں سے انٹری ٹیسٹ لیاگیاجس کارزلٹ یکم نومبرکوجاری کردیاجائےگا۔
اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامراعجاز نے رجسٹراریونیورسٹی پروفیسر عاصم عمرکے ہمراہ مختلف شعبوں میں بنائے گئے امتحانی سینٹرزکامعائنہ کیااورانتظامات کوتسلی بخش قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں داخلوں کیلئے طلباءو طالبات کی جانب سے اس بار ریکارڈدرخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جسے شفاف بنانے کیلئے انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیاجیسا کہ ہرسال کیاجاتاہے تاکہ میرٹ کی بنیادپرتمام اہل امیدواروں کوداخلہ دیاجائے ۔
انٹری ٹیسٹ کارزلٹ رواں ہفتہ پیر کے روز آجائےگا، جس کے بعد پہلی میرٹ لسٹ 03نومبر بروز بدھ لگادی جائے گی دوسری میرٹ لسٹ 04نومبربروزجمعرات آخری میرٹ لسٹ 09نومبربروزمنگل کولگے گی 15نومبرسے ریگولرکی بنیادپرکلاسز کا آغاز ہوگا۔
سب سے زیادہ داخلے کمپیوٹرسائنس اورآئی ٹی میں دے رہے ہیں کمپیوٹرسائنس کی دوکلاسیں مورننگ دو ایوننگ کی ہونگی اسی طرح آئی ٹی کی بھی دو ایوننگ دومارننگ کی لگیں گی جوکہ جنوبی پنجاب کی کسی بھی یونیورسٹی کے مقابلے میں زیادہ ہونگی ۔
طلباءو طالبات کی آسانی کے لئے یونیورسٹی تمام اقدامات اٹھارہی ہے جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات کیلئے دونئے پروگرام شروع کررہے ہیں جو کہ بی ایس بزنس مینجمنٹ اور انٹرپرونیئرشپ اوربی ایس آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی ہیں۔ باقی انجینئرنگ کے تمام پروگرامز پہلے سے ہی چل رہے ہیں۔
طلبا و طالبات کااعتماد ہی ہے کہ یونیورسٹی نے چارسال میں بہترین مقام حاصل کر لیاہے باقی انجینئرنگ کے تمام شعبوں میں پہلے کی طرح مارننگ اورایوننگ کی کلاسیں ہونگی بچوں کاروشن مستقبل ہماری یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے جس پرہم کسی قسم کاکمپرومائز نہیں کریں گے ۔
اعلی تعلیم بچوں کومنتقل کرناہی یونورسٹی کامقصد ہے جس کاسفرکامیابی سے جاری وساری ہے آئی ٹی یونیورسٹی کی نئی عمارت کی جلدتعمیرکیلئے حکومت پنجاب کاشکرگزارکہ انہوں نے فوری فنڈز ریلیز کئے جس کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری امیدہے دسمبر 2022 تک ہم وہاں کلاسیں لگانے کے قابل ہوجائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button