یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر کا دبنگ اقدام، اساتذہ سے اضافی چارج واپس لیکر ڈیپارٹمنٹ بھیج دیا

یونیورسٹی آف ساہیوال کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے چارج سنبھالتے ہی دبنگ اقدام شروع کردئے۔
انہوں نے سب سے پہلا کام ان اساتذہ کو واپس ان کے ڈیپارٹمنٹ بھیجا، جو اضافی چارج کے نام پر طلبا کو پڑھانا بھول گئے تھے، اور مدت سے اپنی ڈیپارٹمنٹ کی شکل نہیں دیکھی تھی۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر فوری طور پرتمام ایڈیشنل چارجزجو فیکلٹی ممبران کو دئے گئے تھے، واپس لیے جاتے ہیں، جن میں ایڈیشنل رجسٹرار، ایڈیشنل خزانہ دار، ایڈنشل کنٹرولر امتحانات، اور دیگر اسامیاں شامل ہیں۔
اس مراسلے کے بعد ان اساتذہ سے فوری طور پر چارج واپس لیکر وائس چانسلر کو رپورٹ کردی گئی۔
اس اقدام کو سماجی اور تعلیمی حلقوں نے سراہا ہے، اور کہا کہ ساہیوال یونیورسٹی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی بھی انکوائری ہونا چاہیے ۔


















