Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے ڈاکٹروں کو ماسٹر ٹرینر بنانے کے لیے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت و بہبودآبادی جنوبی پنجاب کے زیر نگرانی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے ڈاکٹروں کو ماسٹر ٹرینر بنانے کے لیے 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں کے 17 ڈاکٹروں کو ماسٹر ٹرینر کی تربیت دی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹروں کی استعداد کار بڑھانا اور ٹیچنگ اسپتالوں میں ایسے مریضوں کا بوجھ کم کرنا ہے جن کا علاج پرائمری ہیلتھ کیئر کی سطح پر ہو سکتا ہے۔
اگلے مرحلے میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تمام نئے ڈاکٹروں کو بھرپور ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی صحت مراکز پر ہی آنے والے مریضوں کی بہتر تشخیص اور بروقت علاج کر سکیں۔ اور اس طرح نہ صرف مریضوں کو ریفر کرنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہو گی بلکہ ٹیچنگ اسپتالوں پر بھی مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔ اور مستقبل میں اس تربیتی پروگرام کو نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی ابتدائی تربیت کا ہی لازمی حصہ بنا دیا جائے گا۔
ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر ناصر شاہ نے ڈاکٹروں کو ماسٹر ٹرینر کی تربیت دی۔
آج ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور ڈاکٹر ماریہ ممتاز، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت جنوبی پنجاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ڈاکٹر ماریہ ممتاز کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔
ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا ہراول دستہ ہیں، جن کی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر اور بہتر بنایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button