Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یکساں نصاب دو اگست سے لاگو کرنے کافیصلہ ، نا پڑھانے والے کو 20 لاکھ جرمانہ

صوبہ بھرمیں2 اگست سے یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر کتاب لگانےپر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیاجاسکتاہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ صرف یکساں قومی نصاب کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کو سلیبس لگایا جائے۔یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر سلیبس پڑھانے کیلئے پی سی ٹی بی کو درخواست جمع کروائی جا ئے گی، صرف پی سی ٹی بی کی منظور کردہ کتاب ہی نئے سلیبس میں شامل ہوسکے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول کو 20 لاکھ جرمانہ یا متعلقہ سکول کا لائنسس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button