Breaking NewsNationalتازہ ترین
یکم اکتوبر سے ویکسینیشن والے مسافر ٹرین سے سفر کرسکیں گے

ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے، ویکسین مہم آگاہی کے لئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔



















